انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ٹی او آرز کیلئے ذیلی کمیٹی قائم

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ٹی او آرز کیلئے ذیلی کمیٹی ...

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کر نے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس میں حکومت اوراپوزیشن کے چار چار ارکان ہونگے، حکومت کی طرف سے شفقت محمود،فوادچوہدری،سرفرازبگٹی اور بیرسٹر سیف جبکہ اپوزیشن کی جانب سے راناثناء اللہ،نویدقمر،مولانا عبدالواسع اور حاصل بزنجو ذیلی کمیٹی میں شامل ہیں ، شفقت محمود ذیلی کمیٹی کے کنوینئر ہونگے، کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ جس ادارے کو بلانا پڑا کمیٹی میں بلائیں گے، کمیٹی کے اختیارات کے مطابق فیصلہ کریں گے،وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں نہ ہم کسی سے زیادتی کریں گے نا ایسا کام کریں گے جس سے کل ہم پر انگلیاں اٹھ سکیں ۔

انتخابی کمیٹی

مزید : صفحہ اول