چند روزہ زندگی کی خاطر ہم نے آخرت کی فکر بھلا دی ،سعید انور

چند روزہ زندگی کی خاطر ہم نے آخرت کی فکر بھلا دی ،سعید انور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر و تبلیغی جماعت کے رہنما سعید انور نے کہاکہ دنیا چند روز کی ہے لیکن ہم دن رات اس میں مشغول رہتے ہیں جبکہ آخرت کی ہم نے فکر بھلا دی ، دنیا میں بنی اسرائیل کی طرح آج مسلمانوں کی جان عزت ومال کہیں بھی محفوظ نہیں ،اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف کھل کر میدان میں ہیں، مگر ہم خواب غفلت کا شکار ہیں وہ جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے ۔سعید انور نے کہا کہ میدان کھلاڑیوں اور مساجد اللہ کے بندوں سے آباد ہوتی ہیں پاکستان کے مسائل کا علم دین محمدی کے عمل پر ہے اللہ تعالی اپنے برگزیدہ بندوں کا مختلف آزمائشوں سے امتحان لیتا ہے اگر مسلمان دین اسلام پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہوجائیں تو مسائل سے جلد ہی نجات مل جائے گی دنیا اور آخرت کی نجات سیرت نبوی پر عمل کرنے میں ہے۔ خطبہ جمعہ مسجد پیش امام مولانا احمد الرحمان نے دیاجبکہ سابق کرکٹر کی پارلیمنٹ ہاوس آمد وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان، خطیب مسجد مولانا احمد الرحمان سمیت دیگر رہنماں نے استقبال کیا اجتماع جمعہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی کے لئے سابق کرکٹر محمد یوسف نے اجتماعی دعا کرائی۔

سعید انور

مزید : صفحہ اول