واسا لاہور کا پانی کے بلوں کی تقسیم کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دینے کا فیصلہ

واسا لاہور کا پانی کے بلوں کی تقسیم کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دینے کا فیصلہ

لاہور (جنرل رپورٹر )واسا لاہور نے ضلع لاہور میں پانی کے بلوں کی تقسیم کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے دو کمپنیاں سامنے آگئی ہیں بتایا گیا ہے کہ واسا نے پانی کے بلوں کی ماہانہ تقسیم کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نو ٹاونوں میں مختلف کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا جائے گا یہ ٹھیکدار صارفین کو ان کے گھروں پر بل پہنچائیں گے ذرائع کے مطابق کمپنی بل تقسیم کرنے کا فی بل 25 سے 30 روپے وصول کرے گی واسا کے اعلی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے واسا یہ پیسے ہر صارف سے وصول کرے گا اس حوالے سے ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ صارفین کی بہتری کے لئے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے اس سے بل نہ ملنے کی شکایات ختم ہوجائے گی۔

واسا بل

مزید : صفحہ اول