آج یکم ربیع الاول ، عید میلاد لنبیؐ 21نومبرکو ہو گی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ربیع الاول کا چاند نظر آگیاہے ، فرزندان اسلام 21نومبر کو عید میلاد النبیؐ منائیں گے۔واضح رہے اس دفعہ حکو متی سرپرستی میں عیدمیلاد النبی ؐمنانے کا اعلان کیا گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس موقع پر سرکاری چھٹی ہوگی ۔