نور خان ایئر بیس پرسی 130طیار ہ آگ لگنے سے خاکستر

نور خان ایئر بیس پرسی 130طیار ہ آگ لگنے سے خاکستر

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) نورخان ایئر بیس پرپاک فوج کے سی 130طیار ے میں آگ بھڑک اٹھی ، کریش لینڈنگ میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے جبکہ طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فوج کا سی 130 طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا جس میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ موجود تھے۔ طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریش لینڈنگ کی۔ جس کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے جبکہ طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں۔ حادثے کی انکوائری کیلئے بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر