مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ، پلواما میں ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ، پلواما میں ایک اور کشمیری شہید

سری نگر(آئی این پی )قابض بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری و ساری ہے، مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلواما میں آپریشن کے دوران غاصب فوج نے ایک اور معصوم کشمیری کو شہید کر دیا،نام نہاد آپریشن میں خواتین کی عزتیں پاما کی جارہی ہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس اور بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق بھارتی فورسز کے مظلوم و بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے بلکہ دن بدن اس میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلواما کے علاقے ترال کا محاصرہ کیا ،محاصرے کے دوران بھارتی فورسزنے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا،قابض انتظامیہ نے ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔ادھر بھارتی فورسز کے مظالم میں گزشتہ ماہ زخمی ہونے والی خاتون سری نگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

مزید : صفحہ آخر