وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،پیف کے پارٹنر سکولوں کے فنڈر کی ادائیگی کی سمری منظور

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،پیف کے پارٹنر سکولوں کے فنڈر کی ادائیگی کی سمری ...

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے فنڈر کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے فنڈز کی ادائیگی کی سمری منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن(پیف)کے پارٹنر سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی کیمعاملہ پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے انہوں نے پارٹنر سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی کیلئے سمری کی منظوری بھی دے دی ہے وزیراعلی نے سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی جلد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

سمری منظور

مزید : صفحہ آخر