دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 65 ہزار پاکستانیوں سمیت 5 لاکھ افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 65 ہزار پاکستانیوں سمیت 5 لاکھ افراد جاں بحق ہوئے، ...

واشنگٹن (صباح نیوز) دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے،پاکستان میں 65ہزارافراد شہید ہوئے ، امریکا کی بران یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتیں پاکستان، افغانستان اور عراق میں ہوئیں، پاکستان میں 65 ہزار افراد دہشت گردی کیخلاف جنگ کی نذر ہوئے، پاکستان، افغانستان، عراق میں مجموعی طور پر 5 لاکھ لوگ مارے گئے۔بران یونیورسٹی کے واٹسن انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کی رپورٹ کے مطابق کل ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 80 ہزار سے پانچ لاکھ سات ہزار کے درمیان ہے، تاہم حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی یہ تعداد اگست 2016 کے اعدادوشمار سے ایک لاکھ دس ہزار زیادہ ہے۔ اگرچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو امریکی عوام، پریس اور ارکان پارلیمینٹ اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ اس جنگ کی شدت برقرار ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں جنگجوؤں کے علاوہ مقامی پولیس، سکیورٹی فورسز کے ارکان، عام شہری اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے فوجی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں حقیقی ہلاکتوں کا شاید کبھی علم نہ ہو سکے۔ اس کی مثال موصل ہے جس کا داعش سے قبضہ واپس لینے کی کوشش نے شائد لاکھوں افراد کی جان لی، داعش کے زیر قبضہ دیگر شہروں میں بھی یہی معاملہ ہوا، ہلاک ہونیوالوں کی بڑی تعداد کی لاشیں شائد کبھی نہ ملیں۔رپورٹ کے مطابق عراق میں 182272 اور 204575کے درمیان ہلاکتیں ہوئی، افغانستان میں 38480جبکہ پاکستان میں 23372ہلاکتیں ہوئیں۔ عراق اور افغانستان میں 7 ہزار کے لگ بھگ امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس میں وہ لوگ شامل نہیں جو بالواسطہ اس جنگ کا نشانہ بنے، جن میں انفراسٹرکچر کی تباہی یا بیماریوں سے ہلاکتیں شامل ہیں۔

رپورٹ

مزید : صفحہ آخر