52فیصد پاکستانی افغان مہاجرین کو شہریت دینا پسند نہیں کرتے ، گیلپ سروے

52فیصد پاکستانی افغان مہاجرین کو شہریت دینا پسند نہیں کرتے ، گیلپ سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) گیلپ گیلانی پاکستان کے ایک سروے کے مطابق نصف پاکستانی 52فیصد افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینا پسند نہیں کرتے جبکہ 38فیصد پاکستانی شہریت دینے کے حوالے سے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں مہاجرین کو پاکستان کی شہریت دینے کے حوالے سے اس موقف کا اظہار کیا ہے کہ جو مہاجرین عارضی طور پر پاکستان آئے اور یہاں ہی رہائش پذیر ہیں اور ان کے بچے بھی یہاں پیدا ہوئے انہیں پاکستان کی شہریت دینی چاہیے۔بعض لوگ وزیر اعظم عمران خان کے اس موقف سے اتفاق کرتے ہیں کہ انہیں پاکستان کی شہریت دینی چاہیے جبکہ بعض لوگ وزیر اعظم عمران خان کے اس موقف سے اختلاف کرتے ہیں کہ انہیں پاکستان کی شہریت نہیں دینی چاہیے آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے ؟ اس سوال کے جواب میں 38فیصد جوابدہندگان کے مطابق وہ وزیر اعظم عمران خان کے اس موقف کی تائید کی جبکہ 52فیصد جوابدہندگان نے وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف سے اختلاف کیا۔ تاہم 10فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1560مردوخواتین سے 24ستمبر تا 01اکتوبر 2018میں منعقد ہوا غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طو رپر 95فیصد اعتماد کے ساتھ تقریباًو+2-3%لگایا گیا ہے۔
گیلپ سروے

مزید :

صفحہ آخر -