’’نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم‘‘پنجاب میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل

’’نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم‘‘پنجاب میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پنجاب حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے صوبے میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز انٹر ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں پرائیویٹ مقامات پر قائم کچی آبادیوں اورایسی آبادیاں جنہیں محکموں نے اتھارٹی لیٹرز جاری کر دیئے ہیں، انہیں ریگولرائز کرنے سے متعلق پالیسی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مختلف مقامات پر محکمہ مال، لیبر اور اوقاف کی 50 ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی دستیاب ہے جس کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں شامل کرنے کیلیے پلاننگ، شہری آبادیوں سے ان کا فاصلہ اور گھروں کی جلد از جلد تعمیر کیلئے ضروری منصوبہ بندی سے متعلق وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اور لینڈ ڈیویلپرز کے حکومت سے باہمی اشتراک کے لیے پالیسی وضع کر رہے ہیں۔ سرکاری زمینوں پر عرصہ دراز سے مقیم غریب خاندانوں اور کچی آبادیوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کچی آبادیوں کے غریب مکینوں کو بے گھر کرنے کی بجائے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پالیسی مرتب کررہی ہے۔
نشاندہی مکمل

مزید :

صفحہ آخر -