ڈی ایچ اے الیکشن، اوکاڑہ بزنس گروپ کسی کی حمایت کا فیصلہ نہ کر سکا،کل امکان

ڈی ایچ اے الیکشن، اوکاڑہ بزنس گروپ کسی کی حمایت کا فیصلہ نہ کر سکا،کل امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اوکاڑہ بزنس گروپ ڈی ایچ اے لاہور کسی بھی گروپ کی حمایت کا فیصلہ نہ کر سکا،مزید مشاورت جاری رکھنے اور اتوار کو کس گروپ کے ساتھ جانا ہے اس کا فیصلہ کرنے کی منظوری ہو گی،گزشتہ روز شیزان فیز1ڈی ایچ اے میں اوکاڑہ ریجن سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد رجسٹرڈ ڈیلرز کا اجلاس ہوا جس میں ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے15دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے والے طلعت احمد میاں ،ابو بکر بھٹی، ڈاکٹر خالد محمود چودھری کی حمایت کرنے یا نہ کرنے پر طویل مشاورت ہوئی،اجلاس کے شرکاء حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے فیصلہ کیا گیا کہ مشاورت جاری رکھی جائے اور حمایت کا اعلان اتوار کو کیا جائے۔
اوکاڑہ بزنس گروپ

مزید :

صفحہ آخر -