پاکستان،عرب امارات کا مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس میں شرکت پر اتفاق
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اورمتحدہ عرب امارات نے آئندہ سال کے اوائل میں ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس میں شرکت پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا ۔فریقین نے اس ماہ کے آخر میں ابوظہبی میں ہونے والے SIR BANI YAS فورم کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا ۔
شرکت پر اتفاق