ڈی ایچ اے انتخابات، 35دن باقی، الیکشن کمیٹی کا اعلان نہ ہوسکا

ڈی ایچ اے انتخابات، 35دن باقی، الیکشن کمیٹی کا اعلان نہ ہوسکا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں 35دن باقی،الیکشن کمیٹی کا اعلان نہ ہو سکا،صدرمیجر(ر) محمدرفیق حسرت ،کرنل(ر)محمد ثاقب جمیل کو الیکشن کمیٹی کا چےئرمین،کرنل سیف اور بابر اسماعیل بٹ کو ممبر نامزد کرنا چاہتے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز 3الیکشن کا کامیابی سے انعقاد کرنے والے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس راشد خان کو بلا وجہ نئی کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر کرنل سیف نے معذوری کا اظہار کیا ہے ،صدر کے امیدوار ابو بکر بھٹی نے بابر اسماعیل بٹ اور کرنل ثاقب جمیل کی نامزدگی پر اعتراض کیا تھا جس پر میجر رفیق حسرت کا موقف سامنے آیا ہے کہ یہ ہمارا استحقاق ہے جس کو بھی بنائیں ،ڈیلرز برادری کاموقف ہے کہ کسی کو بلا وجہ نکالنا بھی آئنی نہیں ہے ،بلا وجہ کسی کو متنازعہ بنانا بھی ظلم ہے،میجر (ر)رفیق حسرت نے الیکشن کمیٹی کا اعلان کرنے کے حوالے سے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ کمیٹی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے انشاء اللہ ہفتہ کے روز اعلان کیا جائے گا۔

ڈی ایچ اے ؍ کمیٹی

مزید : صفحہ آخر