چودھری مقرب رفیق حسرت کا ساتھ چھوڑ گئے، ابو بکر بھٹی کی حمایت کا اعلان

چودھری مقرب رفیق حسرت کا ساتھ چھوڑ گئے، ابو بکر بھٹی کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق سیکرٹری سفاری گروپ کے چیئرمین 2015ء کے الیکشن میں پروفیشنل گروپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے چودھری مقرب وڑائچ میجر (ر) رفیق حسرت کا ساتھ چھوڑ گئے، صدر کے امیدوار ابوبکر بھٹی کی حمایت کا اعلان، کسی مسئلے پر بھی اعتماد میں نہ لینے کا گلہ، ابو بکر بھٹی نوجوانوں کا حقیقی نمائندہ ہے، ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کا کھویا ہوا مقام دلائے گا، پورا پینل دیں گے اور کامیاب کرائیں گے، چودھری مقرب وڑائچ کی میجر رفیق حسرت گروپ سے علیحدگی اور ابو بکر بھٹی کی حمایت کا اعلان کے موقع پر روزنامہ پاکستان سے گفتگو، گزشتہ 3 سال میں ڈیلرز برادری کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کی بد ترین تذلیل ہورہی ہے، ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری اب بھی بیدار نہ ہوئی تو سب کچھ کچھ تباہ و برباد ہوجائے گا، درجنوں دفاتر بند ہوگئے ہیں، سینکڑوں ہمارے ساتھی بیر وزگار ہورہے ہیں، درجنوں افراد پر DHA کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں، کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، پھر بھی ڈھٹائی سے دوبارہ جیتنے کے دعوے لمحہ فکریہ ہیں، ابوبکر بھٹی کی شکل میں DHA کی برادری کو ایک اچھا بے لوث ایماندار صدر مل رہا ہے، اس کو کامیاب کرانے کے لئے ہر فرد کو آگے بڑھنا چاہئے، ہم پورا پینل کامیاب کرائیں گے، میرٹ پر ووٹ لیں گے۔
چودھری مقرب

مزید :

صفحہ آخر -