آسیہ مسیح بیرون ملک نہیں گئی تو حکومت میڈیا پر پیش کرے،جے یو آئی(ف)

آسیہ مسیح بیرون ملک نہیں گئی تو حکومت میڈیا پر پیش کرے،جے یو آئی(ف)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن ) آسیہ مسیح کوباہر نہیں بھیجا گیا توحکومت انہیں میڈیا پر پیش کرکے اضطراب کو دورکرے، آسیہ مسیح کوبیرونی دباؤ پر چھو ڑا گیا تو ایسے کرداروں کوقوم کبھی معاف نہیں کریگی، مولاناسمیع الحق شہید کے قاتلوں کوفوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ابھی تک قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومتی اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، آسیہ مسیح کیس میں عدالتی فیصلہ اسلام اور آئین پاکستا ن کیخلاف ہے، ان خیالات کااظہار جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر اسلام آباد کے رہنماؤں اوردیگرنے مختلف مسا جد میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا، انکا مزید کہنا تھااگر آسیہ مسیح کو بیرونی دباؤ پر باہر بھیجا گیا تویہ فیصلہ اہل پاکستان کے جذبات کیساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا قوم اسلام کے نام پر بنے ملک میں گستاخان رسول کوعالم کفر کے خوشنودی کیلئے ان کے حوالے کرنے کو کبھی برداشت نہیں کرے گی۔
جے یو آئی (ف)

مزید :

صفحہ آخر -