پاکستان میں صنعتی زونز کے قیام سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے: اسد قیصر

پاکستان میں صنعتی زونز کے قیام سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے: اسد قیصر

اسلام آباد(آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی دوستی باہمی احترام و اعتماد اور مضبوط اسٹرٹیجک شراکت داری اور معاشی تعاون کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے ،، دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں میں فروغ کے ذریعے دوستی کے اس رشتے کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوررس نتائج برآمد ہونگے ،چین کی طر ف سے پاکستان میں صنعتی زونز کا قیام اور ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر سے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ، پاکستان سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہے ، جبکہ ،چینی وائس چیئر مین کمیٹی نے کہا چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کی قیادتیں دوطر فہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہچانے کے لیے پرعزم ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا اس میں دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دینے کے کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے،چین ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے، اس کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔ جمعہ کو وائس چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگرس (این پی سی) چانگ چوسیان کی سربراہی میں چین کے 15رکنی پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوررس نتائج برآمد ہونگے ، ا نہوں نے کہا اس دورے کے دوران کیے جانے والے معاہدوں پر عمل درآمد سے پاک۔چین تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا ،چین کی طر ف سے پاکستان میں صنعتی زونز کا قیام اور ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر سے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ اس موقع پر ،چینی وائس چیئر مین کمیٹی نے کہا چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے اپنا اسٹرٹیجک شراکت دار سمجھتا ہے دونوں ممالک کی قیادتیں دوطر فہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہچانے کے لیے پرعزم ہیں ،چینی وائس چیئر مین نیشنل کانگرس نے کہا چین ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے اور اس کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔

مزید : صفحہ آخر