سینیٹ کی خالی 2نشستوں پر پیپلزپارٹی کا(ن) لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ

سینیٹ کی خالی 2نشستوں پر پیپلزپارٹی کا(ن) لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر ضمنی انتخاب میں(ن) لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پارلیمانی جماعتوں نے آپس میں رابطے تیز کردیے، حکومتی جماعت تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی نے ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچا لیاپیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر(ن)لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کا پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سے مشاورت کے بعد کیا ہے جبکہ حسن مرتضی کا کہا ہے سینیٹ کی دونوں نشستوں پر (ن)لیگ کے امیدوار و ں کو ووٹ دیں گے، ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت سے ہے جن کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔

پی پی فیصلہ

مزید : صفحہ آخر