جرمن سرمایہ کار پنجاب میں بھی سرمایہ کاری کریں، اسلم اقبال

جرمن سرمایہ کار پنجاب میں بھی سرمایہ کاری کریں، اسلم اقبال

لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے بی کورل گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی محسن رضا بخاری نے ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈکے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران صوبے میں سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوئی۔چیف ایگزیکٹو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جہانزیب بھرانہ اور سرماہی کاری بورڈ کے دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں اورصوبے میں ایسی صنعتیں لانا چاہتے ہیں جن سے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتی شعبے میں دس سال کے لئے انکم ٹیکس ہالیڈے دے رہے ہیں اورمشینری کی درآمد پر بھی ڈیوٹی زیر و کر دی ہے۔ پنجاب میں صنعتوں کے قیام کے حوالے سے ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔جرمن سرمایہ کارآگے بڑھے اور پنجاب میں سرمایہ کاری کریں۔سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے مکمل قانونی تحفظ بھی دیں گے۔جرمن کمپنی کے سی ای او محسن بخاری نے کہا کہ ہماری کمپنی جرمنی میں آئی ٹی اور مارکیٹینگ کا بزنس کررہی ہے اور ہم اس بزنس کو پاکستان میں وسعت دینا چاہتے ہیں اور پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر