کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کریں گے،علیم خان

کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کریں گے،علیم خان

لاہور (جنرل رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے توانائی اور بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے شروع کریں گے جن کیلئے چین سمیت غیر ملکی کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ویسٹ کی ڈمپنگ کے نقصانات سے بچنے کے علاوہ اُسے پیداواری استعمال میں لایا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے بیورو گروپ کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف سیکٹرز میں چین سے تعاون کے خواہاں ہیں ۔سابق حکومت نے اپنے بھاری کمیشن کیلئے چینی کمپنیوں کو بدنام کیا گیا لیکن اب صاف اور شفاف انداز میں کام ہوگا اور چین سمیت دیگر ملکوں کو پیشکش کریں گے کہ وہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں اور ٹھوس اور دیرپا ترقی کیلئے کام کریں ۔ ویسٹ مینجمنٹ کے علاوہ کم لاگت کے رہائشی منصوبوں ، انفرا سٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بھرپور اعتماد کے ساتھ کام کریں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ، اب کسی کو کک بیک لینے کی جرات نہیں ہو گی ۔

علیم خان

مزید : صفحہ آخر