ڈی جی نیب کے انٹرویو سے یقین ہوگیا حکومت کا نیب پر تسلط ہے، مشاہد اﷲ

ڈی جی نیب کے انٹرویو سے یقین ہوگیا حکومت کا نیب پر تسلط ہے، مشاہد اﷲ

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب کے انٹرویو سے یقین ہوگیا کہ حکومت کا نیب پر تسلط ہے‘ ہم سمجھتے تھے کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کرے گا‘ نیب صرف سیاسی انتقام اور (ن) لیگ کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے ہے۔ جمعہ کو سینیٹر مشاہد اﷲ نے ڈی جی نیب کے معاملے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کرے گا۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ہی کارروائیاں ہورہی ہیں۔ نیب صرف سیاسی انتقام اور (ن) لیگ کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے وزیراعظم نے بار بار کہا جس پر یقین نہیں تھا کہ حکومت کو نیب یہ تسلط ہوسکتا ہے۔ ڈی جی نیب کے انٹرویو سے یقین ہوگیا کہ حکومت کا نیب پہ تسلط ہے۔

مشاہد اﷲ

مزید : صفحہ آخر