ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم اور پا ر ٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ۔رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کارکن ڈاکٹر فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جول نہ رکھیں۔ فاروق ستار کا شمار 35سالہ متحدہ قومی مومنٹ کی چوٹی کے رہنماوں میں ہوتا رہا،وہ بانی ایم کیو ایم، عظیم طارق اور عمران فاروق کے بعد فاروق ستار پارٹی کیا اہم رہنما تھے۔دریں اثناء پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیو ایم سے میری 39سالہ رفاقت کو چند ٹھیکداروں نے ختم کردیا ،اب علی رضا عابدی بہت خوش ہونگے ،ایسی نوبت آنے سے بچنے کیلئے میں نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا۔ میڈیا کے ذریعے علم ہوا میری پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ،ان میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں تھی کہ باقاعدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا جاتا۔ بہادرآباد میں قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے عامر خان ، کنور نوید، فیصل سبزواری ، وسیم اختر ، خالد مقبول جرات کر کے میری پارٹی رکنیت ختم کرنے کی وجوہات تو بتاتے ۔ رابطہ کمیٹی کانام نہاد فیصلہ مسترد کرتاہوں ۔

مزید : صفحہ آخر