خضر افضال کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی کا اضافی چارج مل گیا

خضر افضال کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی کا اضافی چارج مل گیا

لاہور(نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب نے خضر افضال کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی کا اضافی چارج دیدیا جبکہ محمد جہانزیب کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایجوکیشن مینجمنٹ اتھارٹی کا اضافہ چارج دیدیا گیا ہے اسد اللہ فیض کو ڈی جی پی ایچ اے گوجرانوالہ کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے او ر ان کو اس حوالے سے جلد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری حافظ انیس الرحمان کی پچیس روزکی عمرہ کی رخصت کومنظور کرلیا گیا ہے۔علا وہ ازیں ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید کی ڈائریکشن پر 13اضلاع کے سول ڈیفنس آفسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں۔

اضا فی چارج

مزید : صفحہ آخر