لاہورمیں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، تعداد دس ہو گئی

لاہورمیں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، تعداد دس ہو گئی

لاہور( جنرل رپورٹر )صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد دس ہو گئی ہے جبکہ شہر میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے گزشتہ روز دو مریضوں محمود بوٹی کے زین اور ملتان روڈ کے محمود کا ڈینگی پوزیٹیو آگیا بتایا گیا ہے کہ ڈینگی کے خلاف موثر اقدامات کی مہم نہیں چلائی جا سکی جس کی وجہ سے شہر کے طول و عرض میں ڈینگی کے مریض سامنے آ رہے ہیں محکمہ محولیات صحت اور انڈسٹری نے ڈینگی لاروا طلف کرنے کے لئے کاغذوں میں کارروائی چلائی جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج بھی شہر میں ڈینگی لاروا اور مچھر بھی موجود ہے ۔

مزید : صفحہ آخر