رائیونڈ اجتماع ،ٹریفک وارڈنز کی ہفتہ وارچھٹی ختم ، ڈیوٹی 12گھنٹے مقرر

رائیونڈ اجتماع ،ٹریفک وارڈنز کی ہفتہ وارچھٹی ختم ، ڈیوٹی 12گھنٹے مقرر

لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لیاقت علی ملک کی ناقص حکمت عملی سے ٹریفک وارڈنز پریشان ،صوبائی دارالحکومت لاہور کے ٹریفک وارڈن کی ہفتہ وار ریسٹ ختم کر کے کئی پوائنٹس پر ڈیوٹی 12 گھنٹے کر دی گئی ہے۔ سی ٹی او نے وارڈنز کی ہفتہ وار چھٹی ہی منسوخ کر دی ہے۔سی ٹی او لاہور نے مراسلہ ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارج کو بھجوا دیا ہے۔ٹریفک وارڈنز اپنے سیکٹر انچارج کو چھٹی کی درخواست کے بعد اتفاقیہ ماہانہ بنیاد پر چھٹی لے سکیں گے۔ رائیونڈ اجتماع میں ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی ٹائمنگ آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر 12 گھنٹے کر دی گئی ہے۔ْ

ہفتہ وار چھٹی ختم

مزید : صفحہ آخر