شمالی وزیرستان، موٹر سائیکل دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،4زخمی

شمالی وزیرستان، موٹر سائیکل دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میران شاہ (آئی این پی ) شمالی وزیرستان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی عیدکے گاؤں میں بم دھماکا ہوا، بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو میران شاہ اور بنوں کیہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔
وزیرستان؍دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -