پاکستانی ماہرین صحت نے پہلا انٹی مائیکروبیل ٹیکنالوجی کا حامل ٹوتھ برش ایجاد کر لیا

پاکستانی ماہرین صحت نے پہلا انٹی مائیکروبیل ٹیکنالوجی کا حامل ٹوتھ برش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پروٹیکٹرہیلتھ اینڈہائی جین کے تعاون سے پاکستانی ماہرین صحت نے دنیا کا پہلا انٹی مائیکروبیل ٹیکنالوجی کا حامل ٹوتھ برش ایجادکرلیاجس کی افتتاحی تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں ماہرین صحت نے شرکت کی اور پاکستانی ماہرین صحت کی اس کاوش کو خوب سراہا اسے انسان دوست ایجاد قرار دیا اور کہا کہ آنٹی مائیکروبیل ٹوتھ برش کے استعمال سے بہت سے جراثیم سے بچا جاسکتا ہے۔ پروٹیکٹرھیلتھ اینڈہائی جین کے چئرمین "مائیکل لوریرر" نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی دنیا میں پہلی ٹیکنالوجی ہے جس کا براہ راست تعلق انسانی صحت سے ہے کیوں کہ جو ٹوتھ برش ہم استعمال کرتے ہیں وہ جراثیم سے بھرپور ہوتا ہے جو منہ اور دانتوں کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے جبکہ پروٹیکٹر انٹی مائیکروبیل ٹوتھ برش جراثیم کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ پروٹیکٹر ھیلتھ اینڈ ہائی جین کے ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد عامر یونس کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر انٹی مائیکروبیل ٹوتھ برش میں جراثیم کے خلاف تحفظ دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے جو دانتوں اور منہ کو خطرناک بیکٹیریا سے محفوظ رکھتے ہیں۔
ٹوتھ برش

مزید :

صفحہ آخر -