قر آنی فکر کی بنیاد پر استوار معاشرہ ہمارا اجتماعی نصب العین : شہر یارآفریدی

قر آنی فکر کی بنیاد پر استوار معاشرہ ہمارا اجتماعی نصب العین : شہر یارآفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے تمام عوامی طبقات کو متحد ہو کر مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد پر کمربستہ ہونے کی اشد ضرورت ہے بحیثیت قوم پاکستانیت ہمارے رگ و ریشہ میں بسی ہوئی ہے ہم ایک امن پسند اور اعتدال پسند معاشرہ کے قیام کے خواہاں ہیں۔ قرآنی فکر کی بنیاد پر استوار معاشرہ ہمار اجتماعی نصب العین ہے آئین پاکستان کو کتاب و سنت کی روشنی میں تشکیل دیا گیا پیغام پاکستان کی متفقہ دستاویز تمام مسالک و مذاہب کو یکساں احترام و حیثیت عطا کرتے ہوئے قومی امن و سلامتی کی داعی ہے ہم جامعہ گجرات میں منعقدہ پہلی عالمی قرآن کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام بین الاقوامی مندوبین کو کھلے دل سے یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اتحاد بین الاقوام کا داعی ہے شہر یار آفریدی نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات میں منعقدہ دو روزہ عالمی قرآن کانفرنس کے شرکاء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام عالمی قرآن کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی صدارت کا فریضہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سرانجام دیا جبکہ مہمانان اعزازی میں صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سید سعید الحسن ، مشیر خصوصی حکومت کشمیر پیر علی رضا بخاری اور ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹرضیاء الحق شامل تھے شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستانی قومی سطح پر امن پسند اور امن جو عوام ہیں مگر بد قسمتی سے دنیا بھر میں انہیں غلط انداز سے پیش کیا گیاپاکستان میں بسنے والے تمام مذہبی گروہوں کی عبادت گاہیں اور جان ومال ہمارے لیے متبرک اور اہمیت کے حامل ہیں ہم تما م مذاہب و مسالک کا یکساں احترام کرتے ہوئے امن و سلامتی کے حامی ہیں پاکستانی عوام مصمم جذبہ اور جرات مندانہ ارادہ کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تمام دنیا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
شہر یار آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -