محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پرپھر پابندی لگا دی

محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پرپھر پابندی لگا دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب کی غلط اور ناقص حکمت عملی نے صوبے بھر کے اساتذہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ،محکمہ تعلیم نے اسا تذ ہ کے تقرر و تبادلوں پردو سال بعداٹھائی جانے والی پابندی ایک ہفتے بعد پھر لگا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب بھر میں اساتذہ گزشتہ دو سال سے انتظامیہ کی غفلت کے باعث تبادلوں کیلئے دھکے کھ رہے ہیں اوران میں ایک بڑی تعداد خواتین اساتذہ کی بھی ہے۔رواں برس کے آ غاز میں جب محکمہ تعلیم نے میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو تعینات نہ کیا تو ان اساتذہ نے احتجاج کیا تھا جس پرلاہورہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم پنجاب کو میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو بطور ایجوکیٹر بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا تاہم فروری میں پھر پنجاب کے محکمہ تعلیم نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی تھی۔تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سنبھالنے کے فوری بعد اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پردو سال سے عائد پابندی اٹھانے کا حکم جاری کیا تو صوبے بھر میں اساتذہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تھے تاہم اساتذہ کے چہروں پر دو سال بعد آنیوالی خوشیوں کو کسی کی نظر لگ گئی ہے اور محکمہ تعلیم کے افسران کی ناقص حکمت عملی کے تحت دو سال بعد اٹھائے جانیوالی پابندی ایک بار پھر عائد کر تے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

پابندی

مزید : صفحہ آخر