ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پرسائیکل اسٹنٹ

ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پرسائیکل اسٹنٹ

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک )خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ایسے ہی ایڈونچرکے شوقین فرانسیسی جانباز کھلاڑی نے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر بائیک اسٹنٹ پیش کیا،اس کھلاڑی نے پہلے سیکڑوں فٹ بلند پہاڑ پر سائیکلنگ کا شوق پورا کیا اور پھر پہاڑ سے سائیکل چلاتے ہوئے آزادانہ چھلانگ لگا کر نہ صرف کرتب بازی کا شوق پورا کیا بلکہ بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے آباسانی زمین پر لینڈ کر گیا۔

مزید : صفحہ آخر