اقبال مسلمانان ہند کے شاعر مشرق اور ترجمان حقیقت تھے ، ضلع ناظم پشاور
پشاور( سٹاف رپورٹر)کمشنرپشاور شہاب علی شاہ اور ضلع ناظم پشاور ارباب محمد عاصم نے یوم اقبال کے سلسلے میں نشتر ہال پشاور میں منعقدہ ایک ادبی تقریب میں طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقبال مسلما نان ہندنے شاعر مشرق اور ترجمان حقیقت تھے۔علامہ اقبال کی تصانیف تشکیل جدید، فلسفہ عجم،زبور عجم، ارفعان حجاز، ضرب کلیم اور بال جبریل میں دنیا بھر کے مسلمان اقلیتوں اور خاص کر ہندوستان کے مسلمانوں کا در د پایا جاتاہے۔ یوم اقبال کی مناسبت سے طلبہ کے مابین تقریری مقابلے بھی ہوئے اور شاعر مشرق کی مسلمانوں کی بیداری کیلئے کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔یوم اقبال کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں مقامی انجمن تاجران، سرکاری افسران، طلباء اور ضلع انتظامیہ کے نمائندوں ، شعراء، ادیبوں اور اہل قلم دانشوروں نے شرکت کی۔ شہاب علی شاہ نے اس موقع پر دانیال بلور، عبداللہ، گل شہزادخان اور دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں ڈپٹی کمشنراعزازی کارڈ تقسیم کئے۔