عبدالجلیل مرزامیموریل ڈسٹرکٹ باکسنگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

عبدالجلیل مرزامیموریل ڈسٹرکٹ باکسنگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں منعقدہ عبدالجلیل مرزامیموریل ڈسٹرکٹ باکسنگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔اس یونٹ میں میڈلزجیتنے والے کھلاڑی پشاور میں منعقدہ انٹر ڈویژنل باکسنگ مقابلوں میں پشاور ریجن کی نمائندگی کریں گے۔صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم کے باکسنگ آرینامیں منعقدہ عبدالجلیل مرزامیموریل باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ مقابلوں کے 46کلوگرام ویٹ کٹیگری میں محسن نے محمد عباس جبکہ 56کے جی میں حیواد نے مدمقابل باکسر اظہر محمودکو ہراکر گولڈمیڈلزجیتنے میں کامیاب ہوگئے۔اسی طرح 60کے جی میں محمد علی نے روگر امتیازکو شکست دی ،69کے جی کے ایونٹ میں اسفندیار نے سجاد علی کو،75کے جی میں امیر شاہ نے زوہیب اور 81کلوگرام ویٹ کٹیگری کے مقابلوں میں جواد نے عامر وسیم کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اس موقع پرایڈیشنل آئی جی انسوسٹی گیشن اورصوبائی ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر محمد شہزاداسلم صدیقی مہمان خصوصی تھے ،صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید کمال خان بھی موجود تھے، جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دینگے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شہزاداسلم صدیقی نے کہاکہ اس ایونٹ کا مقصد پشاور میں نچلی سطح پر باکسنگ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاناہے جبکہ منعقدہ انٹر ڈویژنل باکسنگ کے مقابلوں میں پشاور ریجن کیلئے ٹیم کاانتخاب کرناہے،انکاکہناتھاکہ یہی کھلاڑی ریجن کی نمائندگی کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر