شانگلہ میں پولیس کی کارروائی 1 گرفتار ،ایک کلو چرس برآمد

شانگلہ میں پولیس کی کارروائی 1 گرفتار ،ایک کلو چرس برآمد

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پولیس کی مختلف کاروائیاں،مشکوک افراد گرفتار ،چھاپوں کے دوران اسلحہ برامد کردیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن میں بھی ایک کلو چرس بھی برامد۔ تھانہ الپوری پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کے ہدایت پرضلع بھر میں منشیات فروشوں،جرائیم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن اور چھاپہ مار کاروائیوں سمیت قتل مقدمات میں گرفتاریاں تیز کردی۔ ایس ڈی پی او الپوری امجد علی کے زیر نگرانی ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ الپوری جاوید اقبال اور اے ایس ائی عارف نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش علی شاہ سکنہ بازار کوٹ کے قبضے سے بھاری مقدار میںیعنی ایک کلوچرس برامد کرلی ہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج کر دی ہے جس میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس ترجمان عمر رحمان کے مطابق ضلع شانگلہ میں ڈی پی او کے ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے ۔ اسی طرح دوسری کاروائی میں ایک مشکوک گاڑی ازقسم موٹر کار کو بھی مقامی پولیس نے قبضے میں کرکے انکوائیری کی جا رہی ہے ۔ ضلع ہدا کے د اخلی چیک پوسٹ شانگلہ ٹاپ پر ایک گاڑی از قسم سوزکی جو تھانہ بنڑ ضلع سوات کو کسی جرم میں مطلوب تھا کو پکڑ کرمزید کاروائی کیلئے ان کو حوالہ کی۔ شانگلہ میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے خاطر ایس ڈی پی او پورن زیراب گل کے زیر نگرانی ایس ایچ او الوچ حبیب سید اور ایچ او چوگا اجمل نے ایلیٹ نفری کے ہمراہ علاقہ ماج پورن جس کی باونڈری ایلم پہاڑ ضلع بونیرکیساتھ پیوست ہے میں کمبنگ سرچ اینڈ سٹرائک اپریشن کی دوران کمبنگ سرچ ایند سٹرائک اپریشن متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر دیئے ہیں متذکرہ مشکوک افراد کو ہر پہلو پر انٹاروگیٹ کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں کاروائی کے دوران 2 بندوق ، 5پستول، 25 فٹ سیفٹی فیوز اور ایک عدد ڈئنامائیٹ کو بھی قبضے میں کرکے مقدمات درج رجسٹر ہوئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرہ شانگلہ پولیس کی ایک وژن ہے جبکہ اس میں عوامی تعاون ازحدضروری ہے اس سلسلے میں عوام پولیس کو بروقت اطلاع دیں ، اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ اھرر الپوری پولیس کا بہترین حکمت عملی کے پیش نظر اندھے قتل کا سراغ لگا کر بیوی کا قاتل ہی اپنا شوہر رپورٹ کنندہ نکلا،دوہفتے پہلے ملزم نے تھانہ الپوری میں اپنی بیوی کی خودکشی کی رپورٹ کی جس پر انکوائیری کی گئی ، دوران انکوائیری ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ الپوری نے انکوائری کو جاری رکھتے ہوئے جملہ شواہد اکٹھے کر دیئے۔ دوران انکوائیری متوفیاں کی بھائی اور باپ نے اپنے بیانات زیر دفعہ 161/164ض ف قلمبند کرکے باقاعدہ رپورٹ کنندہ متوفیاں کی شوہر کے خلاف دعویداری کی ہے ۔ رپورٹ کنندہ شاہی مند ہی متوفیاں کا اصل قاتل نکلا ۔ جس کو حسب دعویداری ورثاء متوفیاں مقدمہ بر خلاف ملزم متذکرہ بالا بجرم 302 درج رجسٹر ہو کرگرفتار ہو کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ نے تفتیشی آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف میرٹ ہی کی بنیاد پر تفتیش کریں ۔ ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر