عوامی نیشنل پارٹی کا ہنگو میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

عوامی نیشنل پارٹی کا ہنگو میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ،اپنے تعزیتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ناگہانی آفات اللہ کی جانب سے امتحان ہیں ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق خواتین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اے این پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق افراد کے پسماندگان کی مالی امداد کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، پارٹی رہنماؤں نے لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر