پشاور ،سوزوکی کیری ڈبہ زندہ پل سے نیچے گر گیا ،بچے سمیت 8 زخمی

پشاور ،سوزوکی کیری ڈبہ زندہ پل سے نیچے گر گیا ،بچے سمیت 8 زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے نو احی علا قے پھندو روڈ کے قریب کیری ڈبہ زنڈو پل سے نیچے گر گیاجسکے نتیجے میں پا نچ سا لہ بچے سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیو ں میں دو کی حا لت نا زک ہے جنہیں انتہا ئی نگداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز پھندو روڈ زنڈو پل پر کیری ڈبہ کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی ڈرائیور سے بے قا بو ہو کر پل سے نیچے گر گئی جسکے نتیجے میں پا نچ سالہ بچہ ہا رو ن ، وصال ، خو شحال ، نو ید ، اعظم خان ، عبدامقصو د ، سپین خان اور نو ید جما ل شدید زخمی ہو گئے جنہیں امدا دی ٹیم کے اہلکا رو ں نے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر دو زخمیو ں کی حالت نا زک بتائی جا رہی ہے پولیس نے رپو رٹ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر