مہمند ،جے یو آئی کا میاں منڈی میں مولانا سمیع الحق کا قتل کیخلاف مظاہرہ

مہمند ،جے یو آئی کا میاں منڈی میں مولانا سمیع الحق کا قتل کیخلاف مظاہرہ

مہمند ( نمائندہ پاکستان) مہمند، میاں منڈی بازار میں جے یو آئی کے زیر اہتمام مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پر امن احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں جمعہ کے روز تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی قیادت جے یو آئی مہمند امیر مولانا محمد عارف حقانی اور مولانا افتخار احمد حقانی نے کی۔ سینکڑوں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عارف حقانی، مولانا افتخار احمد حقانی، مولانا سمیع اللہ، مولانا ارشاد احمد حقانی، قاری فضل مولا، مولانا عبدالواحد اور دیگر نے کہا کہ مولانا سمیع الحق عالم اسلام کے جید عالم دین اور مسلمانوں کے خیرخواہ اور اسلام کے اصل تشخص اُجاگر کرنے والے شخصیت تھے۔ انہوں نے ہزاروں عالم دین اور علمائے حق کی دارالعلوم حقانیہ کا پلیٹ فارم مہیا کیا۔ مولانا اور اُن کے پیروکار امن کے داعی، دین اسلام کے خادم اور ناموس رسالت کے محافظ کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی شہادت اسلام دشمنوں کی چال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آسیہ ملغونہ اور مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر