ڈسٹرکٹ ہسپتال سوات کی بحالی کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کی تگ ودو

ڈسٹرکٹ ہسپتال سوات کی بحالی کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کی تگ ودو

سوات (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حیثیت کی بحالی کیلئے سوات کی تمام سیاسی پارٹیاں اور سول سوسائٹی ایک پلیٹ پر جمع ہوگئیں،ہسپتال کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے اور اس مقصد کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم ،مقصد کے حصو ل کیلئے جدوجہدجاری رکھنے کا عندیہ،صوبائی حکومت او ردیگر حکام سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تمام سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کا مشترکہ گرینڈ جرگہ منعقدہوا جس میں سیاسی وسماجی راہنماؤں ،ڈاکٹروں ،وکلاء اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی،جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سوات کوکسی نے سہولیات اوریہاں کے عوام کو مراعات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے بلکہ یہاں سے مختلف اوقات میں رہی سہی سہولیات چھینی گئی ہیں جو نہ صف قابل افسوس بلکہ ایک قابل مذمت امر بھی ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت کا کام عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے سہولیتا چھیننا نہیں ،صوبائی اسمبلی میں سوات سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ ،صوبائی وزراء اور ایم پی ایز کی موجود گی کی باوجود ڈی ایچ کیو کی حیثیت کا خاتمہ سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام کو قدم قدم پر نت نئے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے جس کا کسی بھی ذمہ دار کو احساس نہیں اوردوسری جانب نہ صرف یہاں پر موجود ہسپتال کی حیثیت کو ختم کیا جارہاہے بلکہ عوام کے کاندھوں پر مختلف ناموں سے ٹیکسوں کا بوجھ بھی ڈالا جارہاہے جس کے سبب عوامی پریشانیاں بڑ ھ رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو بحال،فعال نے سمیت ٹیچنگ ہسپتال کوجدید طبی سہولیات فراہم کئے جائیں اور سوات کے تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو کی حیثیت کی بحالی اورعوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی تک مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے،سوات پریسک کلب کے چیئرمین شہزادعالم کی نگرانی میں منعقدہ ہونے والے گرینڈ جرگہ سے تحصیل ناظم اکرام خان،صدر سوات بار اختر منیر خان ایڈووکیٹ،صدر بازار حاجی عبدالرحیم،اے این پی کے خواجہ خان،پی ایم ایل کے قومی خان ایڈووکیٹ،پختونخوامیت کے ڈاکٹر خالد محمود خالد،پی پی پی شہریارامیرزیب،جے یو آئی کے اعجازخان،قومی وطن پارٹی کے فضل رحما نونو ،جماعت اسلامی سے اختر علی خان ،یوسف علی ،صدر سوات یونین آف جرنلسٹ فضل رحیم خان اور دیگرسیاسی وسماجی رہنماؤں ،سماجی شخصیات وغیر ہ نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ سوات کے خپل وزیر اعلیٰ سوات کے مسائل کے حل پر توجہ دیں اور سوات کے مسائل حل کریں ، تو ہم تمام لوگ اپنے سیاسی مفادات بالائے طاق رکھ کر محمود خان کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر