حکومت کو کشکو ل سے فرصت نہیں مہنگائی کا اژدھا عوام کو نگلنے کے فرپے ہے : ثمر ہارون بلور

حکومت کو کشکو ل سے فرصت نہیں مہنگائی کا اژدھا عوام کو نگلنے کے فرپے ہے : ثمر ...

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی ثمر ہارون بلور نے صوبے با الخصوص پشاور میں مہنگائی کے طوفان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں سے ملک خوشحال نہیں بلکہ مزید کنگال ہو جاتے ہیں ،حکومت کو کشکول سے فرصت نہیں جبکہ غریب عوام کامہنگائی کے باعث جینا دشوار ہو چکا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اب دلفریب نعروں کو چھوڑ کر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کاکردگی پر بھی نظر دوڑائے ، سبزیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ غریب عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں، ا نہوں نے صوبائی حکومت کی ناقص کار کردگی اور غریب کش پا لیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے غریب عوام کو منا فع خوروں کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا گیاہے جو دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس بھیک مانگنے کے علاوہ کوئی پالیسی نہیں،جب سے حکمران اقتدار میں آئے ہیں پیسے مانگنے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا، صوبے میں جنگل کا قانون رائج ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا صوبے میں نام و نشان تک نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اب حقیقت تسیلم کر لینی چاہئے کہ وہ اپنی نااہلی کے باعث بری طرح ناکا م ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں مہنگا ئی کے عفریت نے پنجے گاڑھے ہو ئے ہیں ۔ہوشربا مہنگائی اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے ،جبکہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر