رستم میں دو افرادنے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی

رستم میں دو افرادنے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(تحصیل رپورٹر) رستم میں دو الگ الگ واقعات کے دوران دو افراد نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا، ایک نے تیز دار آلہ سے گلہ کاٹا دوسرے نے خود پرفائرنگ کردی۔ پہلے واقعے کے مطابق گلبہار کے رہائشی زاہداللہ ولد رحیم اللہ نے اپنے گھر کے واش روم میں تیز دار آلہ سے گلہ کاٹا جس کی وجہ سے وہ موقع پر جان بحق ہوگیا، اس کے بھائی عنایت اللہ کے مطابق وہ ہاتھ کے دوبارہ آپریشن سے تنگ آچکا تھا اس لئے اس کے بھائی نے خودکشی کرلی۔ دوسرے واقعے میں نواحی علاقہ میرزکی بھیڑوچ کے رہائشی شیر فاروق ولد شیرنواز نے گھر کے اندر خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کردیااس کے بھائی عمر فاروق کے مطابق اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ، رستم پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔۔۔۔