سخاکوٹ میں سہ روز پولیو مہم ،12 نومبر سے شروع ہوگی

سخاکوٹ میں سہ روز پولیو مہم ،12 نومبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) ضلع ملاکنڈ میں12نو مبر سے شروع ہو نے والی تین روزہ پولیو سے بچاؤ مہم کے دوران1لاکھ 40ہزار بچوں کو حفا ظتی قطرے پلائے جائیں گے محکمہ صحت کے ای پی آئی کوارڈنیٹرڈاکٹر مراد نے مہم کے کامیاب انعقاد کیلئے جاری تیاریوں بارے بریفنگ میں بتایا اس سلسلے میں 506ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں 441موبائل47فکسڈاور21ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ پورے ضلع کو 106ایریا میں تقسیم کرکے ان کے علیحدہ علیحدہ انچارج کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ36ڈاکٹرز بھی اس مہم میں اپنی خدمات انجام دیں گیانھوں نے معاشرے کے مختلف طبقوں سے اپیل کہ وہ مہم کی کامیا بی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارا کوئی بھی بچہ ان قطروں سے محروم نہ رہ سکے ۔