لوئر دیر میں دو افراد کی گرفتاری کیخلاف رٹ سماعت کیلئے منظور

لوئر دیر میں دو افراد کی گرفتاری کیخلاف رٹ سماعت کیلئے منظور

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے ضلع لوئر مہمند میں دو افراد کی گرفتاری کے خلاف رٹ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے اسٹنٹ لوئر مہمند کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فضل شاہ کی رٹ پر کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان اللہ اوار تاج نور ولی کو جائیداد کے تنازعہ پر گرفتار کیا گیا ہے اور دونوں گزشتہ دو ماہ سے جیل میں قید ہیں متعلقہ حکام کو رہائی کیلئے کئی درخواستیں کیں مگر کوئی کاروائی شنوائی نہیں ہو رہے گرفتاری غیر قانونی ہے جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا ہے درخواست میں ڈی سی پشاور ڈریزن،اسٹنٹ کمشنر ضلع مہمند اور سیکرٹری ہوم کو فریق بنایا گیا ہے عدالت نے کیس کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ضلع مہمند کے اسٹنٹ کمشنر کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا کیس کی سماعت 19 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر