ایڈیشنل سیشن جج راشد اللہ نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو بری کر دیا
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج راشد اللہ نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو بری کر دیا ملزم کو بیانات اور میڈیکل رپورٹ میں تضات پر بری کر دیا گیاملزم کی جانب سے شبیر حسین گیگیانی کے نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم محمد اقبال پر باپ بیٹے کو قتل کرنے اور دو خواتین کو زخمی کرنے کا الزام تھا بڈہ بیر پولیس نے 13 اپریل 2012 کو ملزم محمد اقبال کو گرفتار کیا تھا ملزم پر سہیل اور اسکے والد شیر محمد کو قتل کرنے اور دو خواتین مسمات بسری اور عظمی کو فائرنگ کے کر زخمی کرنے کا الزام تھا عدالت نے بیانات اور میڈیکل رپورٹ میں تضاد کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے