اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ٗ لاکھوں کا اسلحہ ایمونیشن برآمد ملزمان گرفتار

اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ٗ لاکھوں کا اسلحہ ایمونیشن برآمد ملزمان گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں خودکار اسلحہ اورہزاروں کی تعداد میں کارتوس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو گاڑیوں میں چھپایا گیا اسلحہ وکارتوس برآمد کرلیے جبکہ سمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات د رج کرلیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ درہ آدم خیل کے راستہ موٹر کاروں کے زریعے لاکھوں روپے مالیت کے اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کی جارہی ہے اطلاع ملنے پر انہوں نے ایس پی صدر سرکل صاحبزادہ سجاد کی سربراہی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان اورایس ایچ او بڈھ بیر عبدالقیوم خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے درہ آدم خیل کی جانب سے آنیوالے تمام راستوں پر ناکہ بندیاں کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا اس دوران موٹر کار نمبرAGJ-358 اورموٹر کار نمبر LRA-1919 کو روک کر گاڑیوں سے مجموعی طور پر 31 عدد 12 بور کی رائفلیں اورمختلف بور کے 12 ہزار سے زائد کارتوس بھی برآمد کرلیے پولیس نے گاڑیوں میں سوار سمگلروں محمد نبی ولد مصری خان ٗ پیاؤ شاہ ولد سلطان شاہ ٗ محمد صدیق ولد نورسید اورطاہر شاہ ولد مہربان شاہ ساکنان درہ آدم خیل کو گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات د رج کرلیے گئے ہیں جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر