افغانستان کے معاملے میں امریکی توقعات کے مطابق نتائج نہیں دے سکتے : پاکستان

افغانستان کے معاملے میں امریکی توقعات کے مطابق نتائج نہیں دے سکتے : پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امریکا سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں، افغانستان کے معاملے میں پاکستان سے امریکی توقعات بہت زیادہ ہیں لیکن ہم نے انہیں بتادیا ہے کہ جو ہم کرسکے کریں گے لیکن اس قدر نتائج نہیں دے سکتے، سعودی عرب میں 30 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں اور ہم ان میں اضافہ چاہیں گے، ہم مقامات مقدسہ کا تحفظ کریں گے اس کے علاوہ غیر جانبدار رہیں گے۔اسلام آباد میں سینیٹ پالیسی ریسرچ فورم سے خطاب کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ بھارت کے ساتھ ہے جس سے ہم نے 4 جنگیں لڑی ہیں، وزیر اعظم نے بھارت سے مذاکرات کے لیے خط لکھ کربات کرنے کو کہا، 19 تاریخ کو ہمارا خط گیا، 20 کو بھارت مذاکرات کیلئے مان گیا اور 21 کو وہ اپنی بات سے مکرگیا، اس کی وجہ بھارت میں آئندہ پارلیمانی انتخابات ہیں کیونکہ بھارتی انتخابات میں پاکستان اہم ترین ایشو ہوتا ہے، سیاسی جماعتوں کے پاکستان کے حوالے سے موقف کو دیکھا جاتا ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہم دنیا سے متوازن تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم کا دورہ بہت مثبت رہا، دو ماہ میں ایران کے وزیر خارجہ دو مرتبہ پاکستان آئے جو بہت مثبت ہے۔
پاکستان