نیب کاسابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ،33 کروڑ برآمد

نیب کاسابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ،33 کروڑ برآمد

لاہور (آن لائن) نیب لاہور کی گریڈ 16 کے سابق سرکاری افسر کے کیخلاف مبینہ اطلاع پر کارروائی،ای ایم ای سوسائٹی میں واقع گھر پر چھاپے میں مبینہ طور پر چھپائے گئے لگ بھگ 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔ نیب حکام نے ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی ہے تاکہ مزید شواہد کے حصول میں دشواری نہ ہو ۔تفصیل کے مطابق 10 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی کی صورت میں برآمد ہوئے دیگر برآمد شدہ رقم میں 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی صورت میں ہیں ،کم وبیش ساڑھے تین کروڑ مالیت پر مشتمل 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ نیب لاہور کے مطابق ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں جن پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے ملزم کیخلاف فوری طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے انکوائری کے احکامات صاد ر کردیئے گئے ہیں ۔

33کروڑ

مزید : کراچی صفحہ اول