بیلجیئم، وزیراعظم چارلس مچل اور تھریسامے کے قافلے کو گاڑی کی ٹکر ،2اہلکار زخمی

بیلجیئم، وزیراعظم چارلس مچل اور تھریسامے کے قافلے کو گاڑی کی ٹکر ،2اہلکار ...

مونس (آن لائن) بیلجیئممیں وزیر اعظم چارلس مچل اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے قافلے کو گاڑی نے ٹکر مار دی۔روسی میڈیا کے مطابق حادثہ بیلجیئم کے شہر مونس میں پیش آیا، واقعہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔روسی میڈیا نے بتایا کہ دونوں رہنما ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔تھریسامے جنگ عظیم اول کے سو برس مکمل ہونے پر منعقد تقریبات میں شرکت کیلئے بیلجیئم کے دورے پر تھیں جبکہ جس کے بعد انہیں فرانس میں تقریبات میں شرکت کیلئے جانا تھا۔

بیلجیئم

مزید : کراچی صفحہ اول