پی اے سی چیئرمین شپ کیلئے بلاول کو پیشکش نہیں کی گئی ، فواد چوہدری
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئر مین بنانے کی حکومتی پیش کش کی خبروں کی تردید کر دی جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پی اے سی کا چےئر مین بنانے کی پیش کش نہیں کی گئی صرف ایک عمومی بات کی گئی تھی کہ بلاول سمیت کسی کو بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چےئر مین بنا دیا جائے اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔
فواد چوہدری