سندھ کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہوگا

سندھ کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ کا اجلاس آج 10 نومبرہفتے کوصبح 11 بجے نیو سندھ سکریٹریٹ میں وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ہوگا ۔اجلاس میں پولیتھین بیگس پر پابندی پر غور کے علاوہ ادارہ امراض قلب کا نام تبدیل کرنے گندم کی امدادی قیمت کے تعین،عدالتی حکم پرسرکاری لگژری گاڑیوں کے استعمال اورالاٹ کرنے سے متعلق پالیسی،بھکاریوں اورگداگری کوروکنے کے لیے قانون پرعملدرآمد،سندھ پولیس میں ٹرانسفرپوسٹنگ کے لیے نئے قوانین کی منظوری،قیدیوں کے حقوق کے تحفظ اورجیلوں کی حالت سے متعلق رپورٹ پرغور،سہیون ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کی تنظیم نو،سندھ چائلڈاتھارٹی اورسندھ سول سرونٹس ہاوسنگ فانڈیشن کے لیے مینجنگ ڈائریکٹرکی تقرری کی منظوری سمیت دیگراہم امورزیرغورآئیں گی اورصوبائی کابینہ مشاورت کے بعد امورکی حتمی منظوری دے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول