کراچی ،7روزہ انسداد پولیو مہم 12 نومبر سے شروع ہو گی

کراچی ،7روزہ انسداد پولیو مہم 12 نومبر سے شروع ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنرکراچی افتخار شلوانی کی صدارت میں ان کے دفتر میں انسداد پولیو کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس منعقدہوا ۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم 12 نومبر شروع ہو گی سات روز جاری رہے گی ۔ مہم میں بائیس لاکھ 79 ہزار سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم 192 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جائے گی۔ مہم میں تیرہ ہزار سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر سندھ کے کوآرڈینٹر عمر فاروق بلو ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مرتضی میمن، ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر اے مہر ، کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر نصرت علی، پولیس رینجرز ،تمام ٹاون ہیلتھ افسران ،عالمی ادارہ صحت، یونیسیف ، بل گیٹس اینڈ ملنڈا کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر سندھ کے کوآرڈینٹر عمر فاروق بلو ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مرتضی میمن، ڈائریکٹر صحت ، ڈاکٹر اے مہر ، کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر نصرت علی، پولیس رینجرز ،تمام ٹاون ہیلتھ افسران ،عالمی ادارہ صحت، یونیسیف ، بل گیٹس اینڈ ملنڈا کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں 26 ہائی رسک جبکہ سات سپر ہائی رسک یونین کونسلیں ہیں اجلاس میں بتا یا گیا کہ گڈاپ یونین کونسل -4 گجرو یونین کونسل کو سب سے زیادہ توجہ طلب یونین کونسل کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پولیو کے خاتمہ کے لئے ترجیحی اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے اور گجرو یونین کونسل کی حساسیت کے باعث وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر حکومت سندھ نے یونین کونسل گجرو میں خصوصی توجہ دینے کے لئے ایمرجنسی ریسپونس یونٹ قائم کیا ہے نوٹیفیکشن کے مطابق ای آر یو گجرو ایکشن پلان تیار کرے گی ۔ تاکہ گجرو یونین کونسل میں مربوط اور ترجیحی کوششیں کی جاسکیں۔ایمر جنسی ریسپونس سینٹر کی جانب سے کی جانے والی جامع منصوبہ بندی اور تجاویز کی روشنی میں اقدامات کرنے کے لئے حکومت نے کمشنر کراچی کی سربراہی میں گجرو ٹاسک فورس بھی قائم کی ہے صوبائی کوآرڈینٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر ،کوآرڈینٹر ایمرجنسی ریسپونس یونٹ ،ڈائریکٹر ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر شرقی، اسسٹنٹ کمشنر گجرو اور متعلقہ ادارون کے ارکان ٹاسک فورس ؛میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ ایمر جنسی ریسپونس یونٹ کے کوآڑڈینٹر گجرو ٹاسک فورس کے سیکریٹری ہوں گے ۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ اسکولوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں محکمہ تعلیم کا تعاون بھی حاصل ہے جاری سال کے دوران ایک 80 ہزار سے زاید پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول