بابرغوری، ارشد وہرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بابرغوری، ارشد وہرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے ایم کیوایم کے موجودہ اورسابق 4رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایم کیوایم کے موجودہ اورسابق رہنماوں کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جارہے تھے ۔ان رہنماوں میں بابرغوری، خواجہ سہیل منصور، احمد علی اور ارشد وہرا شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چاروں ملزمان مفرورہیں ،بارباربلانے کے باوجود حاضر نہیں ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کو 12 نومبر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔واضح رہے بابر غوری اور احمد علی سابق وفاقی وزرا رہ چکے ہیں ۔