سندھ اسمبلی :علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قراردادمنظور

سندھ اسمبلی :علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قراردادمنظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں جمعہ کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے اور رویت ہلال کمیٹی سے متعلق دو علیحدہ علیحدہ قراردادمتفقہ طور پرمنظورکرلی گئیں۔یہ دونوں قراردادیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات سید ناصر حسین شاہ نے پیش کی تھیں۔ایون نے اپنی کارروائی کے دوران ایم کیوایم کے محمد حسین کی امن امان پر بحث کیلئے پیش کردہ تحریک التوامنظور کرلی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بدھ کو تحریک پر بحث ہوگی جس کے بعد ایوان کی کارروائی پیر کی صبح دس بجے تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول